URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Religionمذہب

Judaism یہودیت ∕ صیہونیت

Name In EnglishJudaism

Description

تفصیل

یہودی نسلی اعتبار سے بنی اسرائیل ہیں۔ اسرائیل عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’اللہ کا بندہ‘‘ یہود اور اسرائیل ایک ہی قوم کے نام ہیں۔ یہودیوں کو بنی اسرائیل اس لئےکہا جاتا ہے کہ یہ حضرت ابراہیم کے پوتے حضرت یعقوب علیہ السلام کی نسل سے ہیں اور عبرانی زبان میں حضرت یعقوب علیہ السلام کا نام ’’اسرائیل‘‘ سے یعنی اللہ کا بندہ۔ یہودی دنیا کی قدیم اقوام میں سے ایک ہے۔ یہ ایک نسلی قوم ہے ہر یہودی کے لئے یہودی باپ اور یہودی ماں کی اولاد ہونا ضروری ہے ان کا نسلی تعصب ہندوستانی برہمنوں سے بھی زیادہ سخت ہے۔ کوئی شخص یہودی عقائد کو قبول کرکے یہودی نہیں بن سکتا۔ یہودی صرف وہی ہوتا ہے جو پیدائشی و نسلی یہودی ہو۔ یہودیوں کو کے جد امجد حضرت یعقوب علیہ السلام کا وطن کنعان تھا مگر بعد میں حضرت یعقوب علیہ السلام کے فرزند حضرت یوسف علیہ السلام کی وجہ سے مصر منتقل ہوگئے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی وجہ سے مصر میں یہودیوں کو بہت عروج حاصل ہوا۔

Poetry

Pinterest Share