URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Rajput راجپوت

English NameRajput
Country Origin in EnglishIndia-Pakistan
Country Origin in Urduانڈیا۔ پاکستان

Description

تفصیل

راجپوت ، سنسکُرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’’ بادشاہ کا فرزند‘‘ ہیں۔یہ ہندؤں کی ایک جنگجو ذات ہے جس کا پیشہ سپہ گری تھا۔اس ذات کی تین بڑی شاخیں ہیں (۱) سورج بنسی ( ۲) چندر بنسی (۳) اگنی بنسی ، آگے چل کر ان کی مزید ۳۲ شاخیں ہو جاتی ہیں جن میں بڑی چوہان ، راٹھور ، کشواہا ، جادیو(یادیو) ، سسودھیا اور پونوار ہیں۔اسلامی عہد میں بہت سے راجپوتوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔لیکن اسلامی ناموں کے ساتھ اپنی گوت کا لاحقہ برقرار رکھا۔ مسلمانوں کی ابتدائی تاریخ میں جب وہ ہندُستان پر حملہ آور ہوئے بہت بڑی تعداد میں کھتری/راجپوت افراد نے اسلام قبول کیا اور پنجاب وسندھ کے علاقوں میں آباد ہوئے۔ بہت تھوڑی تعداد میں یہ نسلیں پشاور اور بلوچستان میں بھی آباد ہیں۔

Poetry

Pinterest Share