Description
تفصیل
’’کھتری‘‘ لفظ جسے پنجابی زبان نے اپنایا، دراصل سنسکرت یا پالی زبان کے الفاظ ’’کھشتری‘‘ یا ’’کھشتریا‘‘ سے مشتق ہے۔ ایک جنگجو قبیلہ/ذات ہے۔ ہندو تہذیب میں ان کا اصل مسکن پنجاب، شمالی ہندُستان اور راجپوتانہ (راجستھان) رہا ہے۔ دراصل یہی حکمران طبقہ تھا اور منتظم اور عسکری صلاحیتوں کا مالک بھی۔ کھشتری کو یہ اعزاز ان کے دیوتا’’ دھرما‘‘ نے عطا کیا تھا تاکہ یہ افراد انسانوں کی دنیا میں اُن کی خدمت کرسکیں۔ امتدادِ زمانہ کے باعث اور معاشی مجبوریوں کی بنأ پر کھشتری(کھتری) بھی ہر طرف پھیل گئے اور بہت سارے دیگر پیشوں سے منسلک ہوتے چلے گئے۔