URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Suicide خودکشی

English NameSuicide
Urdu Name انتحار

Description

تفصیل

خودکشی فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’اپنی جان لینا‘‘۔ انگریزی لفظ(Suicide) یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں (Self-Murder) یعنی جان بوجھ کر خود کو نقصان پہنچانا اور ہلاک کر دینا۔ بہرحال خودکشی کا عام مفہوم یہی ہے کہ اپنے آپ کو کسی بھی طریقہ سے ختم کر لینا اور اپنی جان لے لینا۔ WHO کے زیر اہتمام 1983ء کے ایک سروے کے مطابق دو ہزار چار سو(2,400) افراد روزانہ خودکشی کر لیتے تھے جو 2011ء تک کئی سو گنا بڑھ چکا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں روزانہ 20 تا 50 افراد خودکشی کر لیتے ہیں جس کی شرح بھی اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ کراچی کی ایک کروڑ سے زائد آبادی میں روزانہ 2 سے 3 افراد خودکشی کر لیتے ہیں۔ خودکشی آج کل احتجاج کی بھی ایک شکل ہے۔ جس کو کچھ لوگ بھوک، افلاس، ناکامی اور حق تلفی وغیرہ کے ردِعمل میں کرتے ہیں اور یہ کمزور دل افراد کا ایسا خوفناک عمل ہے جو اُنہی کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جب انسان کسی وجہ سے حد سے زیادہ پریشان یا مایوس ہو جاتا ہے تو اس کیفیت کے ردِعمل کا اظہار غصّہ کرکے، چیخ چِلّا کر، توڑپھوڑ کرکے یا رو پیٹ کر کرتا ہے۔ اسی طرح کسی ناراضگی کی وجہ سے مذکورہ شخص سے بات چیت بند کردینا یا خود کو کوئی زخم یا تکلیف دے کر بھی اپنے اس ردِ عمل کا اظہار کرتا ہے۔ بعض اوقات اِس احساس کے ردِ عمل کی انتہا اُسے خودکشی کرنے پر بھی مجبور کردیتی ہے۔ پاکستان میں خود کشی کے رجحان کی نمایاں وجہ معاشی و اقتصادی ہی ہے۔ یورپ اور امریکہ میں خودکشی کرنے والے 90 فیصد افراد میں ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share