URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Sciatica عرق النسا

English NameSciatica
Urdu Name عرق النسا

Description

تفصیل

اس کا درد کمر سے پاؤں تک محسوس ہوتا ہے۔ یہ درد بہت شدید ہوتا ہے۔ گھٹنا اوپر اٹھانے سے بڑھ جاتا ہے اس کا سبب ریاحی (گیس) ہے اور بعض اوقات ریڑھ کی ہڈی میں کوئی پھوڑا یا رسولی بھی اس کا سبب بنتے ہیں۔ کبھی ریڑھ کی ہڈی کے دب جانے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔سخت قبض، نم دار جگہ پر بیٹھنا یا سونا بھی اس کے اسباب ہیں۔ یہ درد پیڑو کے بڑے عصب (نرو) میں ہوتاہے جس کو شیاٹک نروSciatic nerve کہتے ہیں یہ درد کولہے کے نیچے سے شروع ہو کر بیرونی ٹخنے تک محسوس ہوتا ہے۔ یہ درد آہستہ آہستہ شروع ہو کر شدید ہوتا جاتا ہے اور کبھی اچانک شروع ہوجاتا ہے۔ کولہے کے نچلی جانگھ کی پچھلی طرف سے یہ درد شروع ہو کر ٹانگ میں سے ہوتا ہوا گھٹنے کی پچھلی طرف سے ٹخنے تک جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share