URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Choli چولی

English NameCholi
Urdu Name انگرکھے کے دامن سے اوپر کا حصہ / بلاءوز
Image

Description

تفصیل

راجستھانی تہذیب سے متعلقط ایک لباس جو وہاں کی ہرعمرکی خواتین کا عام لبادہ ہے، خاص کر دیہاتوں، قبائلی علاقوں، اجواڑوں اور خانہ بدوش قبائل کا مقبول ترین پہناوا ہے، یہ بلاؤز نما مختصر سا پہناوا ہے جس میں سامنے کی جانب کپڑا ہوتا ہے مگر پشت پر ڈوریوں کے ذریعہ کَسا جاتا ہے، عموماً یہ لہنگے یا گھاگرے کے ساتھ پہنا جاتا ہے۔ یہ لباس خاصہ قدیم ہے اور ہندُستان کی قدیم تہذیب کا آئینہ دار ہے۔ دورِ جدید کے نِت نئے فیشنوں اور طرح طرح کے ملبوسات متعارف ہونے کے باوجود اس پہناوے کی مقبولیت میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے، اکثر اوقات شہروں میں بھی جب یہ قبائلی(خانہ بدوش )لوگ آکر بَس جاتے ہیں، تب بھی یہ پہناوا ان کے تمدن کی نشاندہی کرتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share