URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Red لال

English NameRed
Image

Description

تفصیل

لال رنگ بنیادی رنگوں میں سے ایک ہے جس میں دوسرے رنگوں کی آمیزش سے مختلف رنگ بنائے جا سکتے ہیں۔ لغوی اعتبار سے "لال" ہندی صفت بھی ہے جسے سُرخ ، احمر یا سُوہا رنگوں کے ناموں سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے ۔لال رنگ کو "انگارا سا رنگ" بھی کہا جاتا ہے۔ایک قسم کے بیش قیمت پتھر"لعل" کو بھی "لال" کہا جاتا ہے۔ "لال" ایک چھوٹے سے خوش آواز پرندے کا نام بھی ہے۔لُغوی معنوں کے لحاظ سے " لڑکے ، بیٹے یا فرزند" کو بھی " لال " کہا جاتا ہے۔ برصغیر کی تہذیب میں دُلہنوں کے لیے عام طور پر لال رنگ کا لباس تیار کیا جاتا ہے۔ سیاست میں لال رنگ کمیونسٹوں کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ عموماً گہرے لال رنگ کو سُرخ رنگ بھی کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share