URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Pink گُلابی

English NamePink
Image

Description

تفصیل

" گُلابی" دراصل فارسی صفت ہے ، یعنی فارسی زبان میں گُلاب کے پھول کی طرح ہلکے سُرخ رنگ کو " گلابی" رنگ کہا جاتا ہے۔ گہرے پیازی رنگ کو بھی گُلابی رنگ کہا جاتا ہے۔ سُرخ رنگ میں سفید رنگ ملا کر جو ہلکا سُرخ رنگ تیار ہوگا وہ "گلابی" رنگ ہی ہوگا۔ مسیحی افراد اس رنگ کی مختلف اشیاء کو "ویلنٹائن" اور "ایسٹر" کے تہواروں کے مواقع پر استعمال کرتے ہیں۔ 1940ء تک مغربی ثقافت میں گلابی رنگ لڑکوں کے لیے جبکہ نیلا رنگ لڑکیوں کے لیے سمجھا جاتا رہا لیکن 1940ء کے بعد گلابی رنگ لڑکیوں اور نیلا رنگ لڑکوں کے لیے سمجھا جانے لگا۔ پنک رِبن(Pink Ribbon) بین الاقوامی طور پر "چھاتی کے کینسر" سے آگاہی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مغربی ممالک میں‘ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے پنک کالر ورکرز(Pink Collar Workers) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ نازیوں(ہٹلر کی فوجوں) کے دور میں "ہم جنس پرستی" کا جرم کرنے والے یہودیوں کو گُلابی رنگ کا ایک مثلث اپنے گلے میں پہننا پڑتا تھا جبکہ فی زمانہ یہ لاکٹ بطورِ فیشن فخریہ پہنا جاتا ہے۔ اسی طرح آج بھی مغرب میں فحاشی اور عریانی کی بے شمارحرکات کے لیے یہ لفظ اور رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔ موسمِ بہار میں اکثر چیری کے گُلابی پُھول بھی کھِلتے ہیں۔ امریکی جیلوں میں فسادی اور شریر قیدیوں کی حرکات و عادات بہتر بنانے کے لیے گلابی رنگ کے قالین بھی استعمال کیے گئے۔ اُردو زبان میں " گُلابی آنکھ" ، شربتی یا مخمور آنکھ کو کہا جاتا ہے جبکہ " گُلابی اُردو" اردو تحریر کا وہ اسلوب ہے جسے معروف ادیب مُلّا رموزی نے رواج دیا۔ "گلابی جاڑا" سردیوں کے ابتدائی اور آخری دنوں کو کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share