URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Purple اُودا

English NamePurple
Image

Description

تفصیل

" اُودا" ہندی صفت ہے جس کا مفہوم سُرخی لیے ہوا کالا رنگ ہے۔ایسے رنگ کو عرف عام میں "بینگنی رنگ" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا رنگ ہے جو سُرخ اور نیلے رنگوں کو ملانے سے بنتا ہے اور قوسِ قُزَح یا دھنک پَٹّی کے ابتدائی رنگوں میں بھی شامل ہے۔ اودے رنگ کو کئی ناموں اور اصطلاحات سے تعبیر کیا گیا ہے۔ 1661ء میں اس رنگ کو انگریزی زبان میں " رائل پرپل" کہا گیا جو VIOLET رنگ کی طیف سے حاصل کیا گیا اور یوں اودا رنگ "کُسم" یا ارغوانی رنگوں کے گروہ میں شامل ہو گیا اور اسے " قوسِ قُزح" کا پہلا رنگ کہا گیا ، جس پر معروف ماہرِ طبعیات سر آئزک نیوٹن نے روشنی کی ماہئیت کے تحت تحقیقی کام کیا۔ ١٩٢٥ء میں برطانیہ میں اودے رنگ کو تجارتی مقاصد کے لیے patriarch کی اصطلاح دی گئی اور یوں یہ رنگ دُنیا بھر کی ویب سائٹس میں استعمال کیا جانے والا ایک مقبول ترین رنگ بن گیا۔ بنفشے کے پھولوں کا رنگ اسی رنگ سے تعلق رکھتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share