Description
تفصیل
اخروٹی رنگ ،خاکی یا بھورے رنگوں کے گروہ میں شامل ایک دیدہ زیب رنگ ہے جس کی رنگت خُشک میوہ"اخروٹ" کی رنگت سے مشابہ ہوتی ہے اور یہ رنگ ہلکا خاکی (مائل) ہوتا ہے۔
اخروٹی رنگ میں دو بُنیادی شیڈز پائے جاتے ہیں۔ایک ہلکا اور دوسرا نسبتاً گہرا۔ ہلکے اخروٹی رنگ کی لکڑی سے آرائشی اشیاء تیار کی جاتی ہیں جبکہ گہرے اخروٹی رنگ سے باورچی خانے کی الماریاں(کیبنیٹس)، دروازے،کھڑکیاں وغیرہ تیار کی جاتی ہیں۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں اخروٹ کی لکڑی سے انتہائی دیدہ زیب آرائشی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔
پانی سے ہلکی ہونے کے باعث اخروٹی لکڑی سے تیار شُدہ اخروٹی رنگ کی یہ اشیاء دیرپا بھی ہوتی ہیں اور دیدہ زیب بھی۔
اخروٹی رنگ کو یہ نام اُس کی لکڑی کی رنگت کی بنا پر دیا گیا ہے ۔