URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Climate and Weather Glossaryآب و ہوا اور لغت کی لغت

Snow Fall برف باری

English NameSnow Fall
Image

Description

تفصیل

برف باری کا تعلق مختلف علاقوں کی جغرافیائی صورتحال سے ہے۔ عموماً پہاڑی علاقوں میں سردی کے موسم میں دسمبر کے درمیان سے جنوری کے آخر تک برف باری ہوتی ہے۔ جھیلوں اور دریاؤں کا پانی جب عملِ تبخیر کے ذریعے فضاء میں پہنچ کر فضائی درجۂ حرارت میں کمی کی وجہ سے جم جاتا ہے تو برف کی شکل اختیار کرکے کششِ ثقل کے اُصول کے مطابق زمین کی طرف گرتا ہے۔انہیں اولے کیا جاتا ہے۔ دوسری صورت حال یہ ہوتی ہے کہ آسمان پر بادلوں کے ٹکرانے سے برف کے ٹکڑے زمین کا رُخ کرتے ہیں اور یوں برف باری کا سبب بنتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں بعض پہاڑوں پر سال کے بیشتر عرصے میں ژالہ باری ہوتی رہتی ہے اور برف پوش پہاڑ انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share