Description
تفصیل
جِنس نرگس نباتاتی طور پر hippeastrum کی طرح ہیں۔ جِنس نرگس کا پھول بڑا ہوتا ہے اور اس کی شکل بگل سے ملتی جلتی ہے۔ یہ لمبی لمبی شاخوں پر جھرمٹ کی صورت میں ہوتے ہیں۔ جنسِ نرگس Amaryllidaceae قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جنس نرگس گرم ممالک میں گھروں میں لگائے جاتے ہیں اور یہ جنوبی امریکہ اور افریقہ میں پائے جاتے ہیں۔ اس کا پودا 2 سے 3 فِٹ اونچا ہوتا ہے۔ اس کے پتّے لمبے، باریک اور جھکے ہوئے ہوتے ہیں جو گرمیوں کے ابتدائی دنوں میں مرجھا جاتے ہیں۔ جنسِ نرگس 4 سے 6 انچ لمبے ہوتے ہیں اور سفید‘ سرخ یا گلابی ہوتے ہیں ۔ یہ بہت ہی عمدہ تراشیدہ پھول ہیں جو تقریباً ایک ہفتے کے بعد مُرجھا جاتے ہیں۔