URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Dona ڈونا

English NameDona

Description

تفصیل

آتشیں اینٹوں سے تیار کردہ تنّورمیں سینکی جانے والی نسبتاً دبیز گرم چپاتی پر قیمہ، سالن،گھی،گُڑ یا مکھّن چپڑ کر ایک رول تیار کیا جاتا ہے جسے "ڈونا" کہا جاتا ہے۔ یہ سستا کھاجا تُرکوں اور عربوں کا عوامی کھانا ہے جو تقریباً ہر فرد کی پہنچ میں ہے ۔ڈونا جلد تیار ہونے والا ہلکا پھلکا کھانا ہے جو وقتی طور پر بھوک مٹادیتا ہے۔ آج کل یورپ میں بھی اس کی شکل " رول پیزا" مقبول ہو رہی ہے جو ان دنوں پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ ڈونا روٹی کا آغاز انڈیا کے علاقے گُجرات سے ہوا جہاں نمکین اور میٹھے ڈونے تیار کیے گئے۔ہندُستان سے یہ ،پیرو ،پھر برازیل اور پھر فرانس پہنچا جہاں اس "جھٹ پٹ" کھانے کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔برِ صغیر میں شمالی ہند کے علاقوں میں اس روٹی کے لیے " پُگّی" کا لفظ بھی استعمال کیا گیا۔

Poetry

Pinterest Share