URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Qorma چکن قورمہ

English NameQorma

Description

تفصیل

قورمہ کو مُغلیہ دسترخوان کی مُرغّن غذائوں کا نمائندہ کہا جاسکتا ہے۔ انتہائی اہتمام اور ذوق و شوق سے تیار کیا جاتا ہے۔ ساری دنیا میں یہ لذیذ ترین ڈِش کہلاتی ہے۔ اس میں روغنیات کا بھرپوراستعمال کیا جاتا ہے اور گرم مسالے بھی مختلف انداز میں شامل کیےجاتے ہیں ۔قورمہ کا تار(روغنی شوربہ) نہایت رغبت کے ساتھ روٹی ،تازہ شِیرمال یا تافتان کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ مقولہ مشہور ہے کہ وہ قورمہ ہی نہیں کہ جسے کھانے میں پوریں تار(اضافی روغن) میں نہ ڈوبیں۔ قورمہ، تنّوری خمیری روٹی ،شیرمال ،تافتان،قلچہ وغیرہ کے ساتھ مزا دوبالا کردیتا ہے۔ شادی بیاہ اورخاص تقریبات میں بطورِ خاص یہ ڈِش تیار کی جاتی ہے اور ہر خاص و عام میں مقبول بھی ہے۔اصل قورمہ تو گائے یا بڑے کے گوشت کا ہی بنا کرتا ہے لیکن اکثر افراد مُرغ یا بکرے کے گوشت سے بھی تیّار کرتے ہیں جو اپنے مُروّجہ لوازمات کے ساتھ ہی کھایا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share