URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Kofta Curry کوفتہ سالن

English NameKofta Curry

Description

تفصیل

برصغیر کے اعلٰی کھانوں میں سے ایک مقبول ڈش کوفتہ کی ہانڈی ہے۔ کوفتہ تیار کرنے میں خاصی مہارت‘ توجہ اور محنت درکار ہوتی ہے۔ پہلے اس کا آمیزہ تیار کیا جاتا ہے ، جس میں مختلف انواع و اقسام کی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں یعنی باریک مشین کا قیمہ‘ چنے‘ تھوڑی چنے کی دال‘ گرم مسالے ‘ خشخاش ،پیاز‘ ادرک ‘ لہسن‘ثابت مرچیں وغیرہ ، پھر اس آمیز ے کو سِل بَٹّہ / گرائنڈر پر باریک پیسا جاتا ہے۔ اور اس کے گولے(کوفتے) بنالیے جاتے ہیں۔ پھر سالن علیحٰدہ سے تیار کر کے اس میں تیار کردہ کوفتے ڈالے جاتے ہیں اور کچھ دیر تک ہانڈی چولہے پر رکھی جاتی ہے۔ بعض افراد گلاوٹ والے کوفتوں کو باقاعدہ دھاگوں سے لپیٹ کر پکاتے ہیں تاکہ وہ بکھر نہ جائیں۔ یہ برصغیر خاص کر مُغلیہ دور کی ڈش کہلاتی ہے۔کوفتوں کو شیر مال کے ساتھ کھانے کا اپنا ہی مزا ہے۔واضح رہے کہ تیاری کے وقت کوفتوں کی ہانڈی میں کبھی بھی ڈوئی یا کفگیر نہیں گھمائی(چلائی) جاتی ، بلکہ دیگچی کو احتیاط سے تھام کر ہلایا جاتا ہے تاکہ کوفتے ٹوٹ کر سالن میں بِکھر نہ جائیں۔

Poetry

Pinterest Share