URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Kheer کِھیر

English NameKheer

Description

تفصیل

کِھیر برصغیر کی روایتی میٹھی ڈش ہے جو ہر خاص و عام میں یکساں مقبول ہے۔ شبِ براة کا موقع ہو یا عیدین کے تہواروں کا، تقریباً ہر گھر میں اس ڈش کو تیار کیا جاتا ہے۔ شادی بیاہ کے مواقع پر بھی اس ڈش کا استعمال ہوتا ہے۔ ہر چند کہ مشرقی دعوتوں میں "کسٹرڈ" یا "فروٹ ٹرائفل" نے اپنا جُداگانہ مقام بنالیا ہے لیکن مَٹّی کی کوری پیالیوں میں جَمی ٹھنڈی ٹھار کھیر کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے۔ اس ڈش کی تیاری میں دودھ کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے جبکہ ٹوٹا باسمتی چاول دودھ کی مقدار کے لحاظ سے شامل کیے جاتے ہیں۔یہ چاول دودھ کے ساتھ دیر تک پکائے جاتے ہیں ،جب تک دودھ خاصا گاڑھا نہ ہو جائے یا خوب کڑھ نہ جائے اور چاول گَل کر اچھی طرح پُھول نہ جائیں۔دودھ اور چاول پکنے کے دوران مُناسب مقدار میں چینی بھی اس میں شامل کردی جاتی ہے اور پھر دودھ اور چاولوں کو مزید پکایا جاتا ہے۔ کِھیر تیّار ہونے پر اسے کسی تھال، کونڈے یا مَٹّی کی کوری پیالیوں(سکوریوں) میں نکال کر اس پر کچھ لوازمات مثلاً بادام‘ کھوپرے اور پستہ کی ہوائیاں چھڑکی جاتی ہیں اور کِشمِش بھی شامل کردیے جاتے ہیں۔ چاندی کے ورق لگا کر اسے سجایا جاتا ہے۔ یہ ڈش دستر خوان کو سجانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ برصغیر کے ہر خاص و عام‘ چھوٹے بڑے‘ بچّے بوڑھے سب کا من پسند کھا جا ہے اور مشرق کے روایتی کھانوں کی جان ہے۔امیر خسرو دہلوی نے اپنی شاعری میں کِھیر کو بارہا موضوعِ سخن بنایا ہے۔

Poetry

Pinterest Share