URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Egg انڈا

English NameEgg

Description

تفصیل

انڈا ایسی شے ہے جو پُوری دنیا میں یکساں مقبول ہے۔ انڈوں کو بچّے‘ بڑے‘ بوڑھے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ خاص طور پرصبح کے ناشتہ میں اس کا استعمال زیادہ کِیا جاتا ہے۔انڈا مختلف طریقوں سے استعمال کھایا جاتا ہے۔ذیل میں اس کی دو مقبول حالتیں درج کی گئی ہیں۔ (١) اُبلا ہوا انڈا: مکمل اُبلے ہوئے‘ نِیم اُبلے ہوا انڈے کو کاٹ کر اُس پر پسی ہوئی کالی مرچیں اور نمک چھڑک کر استعمال کیا جاتا ہے۔ توانائی سے بھرپور غذا ہے۔موسمِ سرما میں اس کا استعمال خاصہ مُفید ثابت ہوتا ہے۔ خاص کر بچّوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے‘ مریضوں کو مکمل توانائیاں فراہم کرنے اور ہلکے پھلکے ناشتے کے طور پر اس کا استعمال انتہائی مُناسب ہوتا ہے۔ (٢) تَلا ہوا انڈا: بعض افراد مکمل طور پر پکے ہوئے انڈے کو پسند کرتے ہیں جیسے آملیٹ،انڈا گھٹالہ وغیرہ جبکہ بعض افراد نِیم تلے ہوئے انڈے کو ترجیح دیتے ہیں مثلاً " فرائی انڈا "۔سخت اُبلے ہوئے انڈوں کو سینڈوچ وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ "ہاف فرائیڈ انڈے" میں زردی معمولی سی فرائی ہوتی ہے جیسے "کلب سینڈوچز" میں ہاف فرائی انڈے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ بہر حال یہ دونوں حالتیں کھانے والے کے اپنے ذوق کے مطابق پسند کی جاتی ہیں۔ صبح کے ناشتہ میں عموماً ان ہی دونوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ البتہ بہت چھوٹے بچّے کو ہاف فرائی انڈا کھلایا جاتا ہے تاکہ بچہ اگر انڈا نہ کھائے تو کم از کم زردی تو چاٹ لے۔انڈا بچّوں کی نشوونما کے لیے بہترین غذا ہے۔انڈے میں موجود لحمیات،پروٹین اور فائبرز ہر عمر کے افراد کے لیے مُفید ثابت ہوتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share