URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Terza rima ثلاثی

English WordTerza rima

Description

تفصیل

ثلاثی میں تین مصرعے ہوتے ہیں جو ہم وزن، ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتے ہیں۔ دراصل ثلاثی "مثلث" کی ایک قسم ہے جسے اُردو شاعری میں مثلث ہی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کے تین مصرعوں میں پہلے اور آخری مصرعہ پر خاصا زور دیا جاتا ہے۔یہی انداز "رباعی" کا ہے۔ ثلاثی کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو سب سے پہلے اسے اطالوی شاعر "دانتے الیغیری" Dante Alighieri نے استعمال کیا اور یہ اسی کی ایجاد ہے۔ثلاثی ا ۔ ب ۔ ا ب ۔ ج۔ ب ج ۔د ۔ ج د ۔ و ۔ د کے اوزان میں کہی جاتی ہے۔ثلاثی میں مصرعوں کی کوئی قید نہیں ہے۔ عربی،ہندی،اُردو،فرانسیسی،اطالوی،پرتگالی اور دیگر زبانوں میں ثلاثی کا بہترین ذخیرہ موجود ہے ۔ مغربی ادب میں ثلاثی کے نمائندہ شعراء کرام میں شیلے،ملٹن،بائرن،تھامس ہارڈی،ٹی ایس ایلیٹ،رابرٹ فراسٹ وغیرہ شامل ہیں۔دانتے کی "دیوائن کامیڈی" ثلاثی کا بہترین شاہ کار ہے۔ مشہور امریکی شاعر رابرٹ فراسٹ کی ایک ثلاثی ملاحظہ فرمائیے: I have been one acquainted with the night. (a) I have walked out in rain—and back in rain. (b) I have outwalked the furthest city light. (a)

Poetry

Pinterest Share