URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Cedar Tree دیودار کا درخت

English NameCedar Tree
Urdu Name کیلو ۔ صنوبر
Image

Description

تفصیل

دیودار کا شمار سیڈرَس نسل کی آرائشی اور سدا بہار لکڑی رکھنے والی چار قسموں میں سے ایک قسم میں ہوتا ہے جن میں سے تین کا تعلق سمندر سے دور دراز کے علاقوں سے ہے اور ایک کا مغربی ہمالیہ سے۔ بہت سے دوسرے صنوبر کے درخت جنہیں دیودار کے نام سے جانا جاتا ہے دراصل اپنی سدابہار، خوشبودار نہایت سُرخ اور مضبوط لکڑی کی وجہ سے دیودار سمجھے جاتے ہیں۔ ان میں ایک وجہ ان کی لکڑیوں کی یہ خصوصیت بھی ہے کہ اُن میں کیڑے نہیں لگتے۔ یہ درخت لمبے اور اونچے ہوتے ہیں جن کا تنا بھی بڑا اور چوڑا ہوتا ہے۔ چوٹی پر اس کی بے ترتیب شاخیں پھیلی ہوتی ہیں۔ اس کے پتّے سوئی کی طرح تین شاخہ، کھردرے اور بکھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ گچھوں کی صورت میں پُھوٹتے ہیں اور ان کے کناروں پر چھوٹے چھوٹے کانٹے ہوتے ہیں۔ دیودار کی لکڑی نرم، رال دار اور پائیدار ہوتی ہے۔ جہاں یہ درخت پیدا ہوتے ہیں وہاں یہ فرنیچر اور عمارتی سامان بنانے میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں مگر جہاں یہ پیدا نہیں ہوتے وہاں بھی ان کی لکڑی کبھی کبھار استعمال کی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share