Shair

شعر

تاقیامت گریز پا نہ اچھے
تجھ محبت کی آگ سوں سیماب

(ولی)

وہ کہتے ہیں کسی کو حل ہے کیا ہم سے محبت کا
ثبوتِ جرم یہ اچھی دلیل دلنشیں پکڑی

(بے نظیر)

گلوں نے داغ لیا‘ شمع نے گداز لیا
ہمیں کو دردِ محبت کا ترجمان نہ ملا

(وحیدہ ‌نسیم)

بن کے ناداں قسم ترکِ محبت کھاؤں
تو ملے غیروں سےمیں دونون طرف سے جاؤں

(امانت)

مرتے تو شہیدانِ محبت بھی ہیں امجد
جاتے ہیں مگر سوئے عدم اور طرح سے

(امجد اسلام امجد)

تکلف برطرف تم کیسے معبودِ محبت ہو
کہ اک دیوانہ تم سے ہوش میں لایا نہیں جاتا

(شکیل ‌بدایونی)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 70
Pinterest Share