Description
تفصیل
چقندر زیرِزمین پائی جانے والی جڑ دار سبزی ہے۔ اس کا رنگ سرخ یا عُنّابی ہوتا ہے جبکہ پتّوں کا رنگ بھی سُرخی مائل عنّابی یا اَحمری (گہرا سُرخ) ہوتا ہے۔ چقندر کا اوپری حصہ حیاتین "الف"(وٹامن A) جبکہ اس کی جڑ حیاتین "ج" (وٹامن C) کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔اس کا اوپری حصہ پکایا جاتا ہے جو تازہ اور نسبتاً نرم ہوتا ہے۔ یہ اچار اور سلاد کے علاوہ مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔