Description
تفصیل
ہندی اسم موئنث ، بمعنی نُوک دار دانت جو اگلے دانتوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔انہیں "کُتّا دانت" بھی کہا جاتا ہے۔
یہ ایسے نوکیلے دانت ہوتے ہیں جو ہر جبڑے میں کَترنے والے دانتوں کے دونوں اطراف تعداد میں ایک ایک ہوتے ہیں۔ اس طرح اوپر اور نیچے کے دونوں جبڑوں میں کُل چار کُچلیاں ہوتی ہیں۔ یہ غذا یا کسی چیز کو نوچنے یا پکڑنے کے کام آتے ہیں۔ گوشت خور جانوروں مثلاً کُتّے‘ بلّی وغیرہ کے تمام دانت کُچلیاں کہلاتے ہیں۔
کُچلیاں نکلتے وقت مَسُوڑے(مسوڑھے) مُتَورّم ہوجاتے ہیں یعنی پھُول جاتے ہیں اور شدید تکلیف ہوتی ہے۔
کُچلی لگانا(محاورہ): رگیدنا،مارمار کر بُھرکس نکالنا ، کُچلنا ، مسلنا
کُچلی پھولنا: نُوک دار دانت نمودار ہونا،مقامِ کُچلی پر سوجن ہو جانا
کُچلی دینا: پامال کردینا، تباہ و برباد کردینا
وغیرہ !