Description
تفصیل
عربی اسم مذکر ، بمعنی پیشاب کو مثانے میں لانے والی نالیاں، رگِ بول۔
حالبین وہ نالیاں ہوتی ہیں جو گُردے سے قِیف کی شکل میں نکلتی ہیں۔ یہ تقریباً بارہ انچ لمبی ہوتی ہیں۔ یہ حالِبَین کمر کی ہڈی کے سہارے نیچے اترتی ہیں اور دو سوراخوں سے مثانہ میں کُھلتی ہیں۔
ان نالیوں کے ذریعے سے پیشاب مثانے میں جمع ہوکر خارج ہو تا ہے۔ان رگوں کو "رگِ بول" یا "نسِ بول" بھی کہا جاتا ہے۔عربی علم الابدان کی کتابوں میں ان رگوں یا نالیوں کو " حالِب" کہا گیا ہے۔