Description
تفصیل
خُون کی باریک رگوں کو "عروقِ شَعریہ" کہا جاتا ہے ، عربی اسم موئنث ہے۔
عروقِ شَعَریہ اُن "شِریانِ صغیرہ" کو کہتے ہیں جو باریک نالیوں میں تقسیم ہوکر ایک جال سا بنا دیتی ہیں۔ ان کی دیواریں مسام دار باریک جِھلّی پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ان میں سے "ماء الدم"(رطوبت) باہر نکل سکتا ہے۔ عروق شَعریہ اتنے نزدیک جال بناتی ہیں کہ بافتوں کے خلیے اپنی غذا اور آکسیجن دونوں خون سے جذب کرلیتے ہیں اور چند دوسرے فضلات اس میں شامل دیتے ہیں۔
عروق شعریہ کو علم الابدان یا اناٹومی کی کتابوں میں parts of the microcirculation کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے۔ان کی موٹائی ایک خلیہ کی جسامت کے برابر بھی ہوتی ہے اور ان کا قطر 5-10 μm تک ہوتا ہے۔
بنیادی طور پر خُون کی ان باریک یا انتہائی چھوٹی رگوں کی تین اقسام ہیں۔
Continuous
Fenestrated
Sinusoidal
عروق شعریہ کی پیتھالوجی(تجربہ گاہی مطالعہ) سے پتا چلتا ہے کہ ان چھوٹی رگوں میں جمنے والا خُون ہی فالج ، لقوہ ، حملۂ قلب، آنکھ کی روشنی کا ختم ہونا و دیگر پیچیدہ بیماریوں کا موجب ثابت ہوتا ہے۔