Description
تفصیل
ان دانتوں کا نام لاطینی زبان کے لفظ incidere سے ماخوذ ہے جس کا مطلب لاطینی زبان میں "کاٹنا" ہے۔
ہندی اسم مُذکر ، بمعنی انسان اور حیوان کے مُنہ میں چبانے اور کاٹنے کا عضو ۔
(مزید ملاحظہ فرمائیے" دانت" )
دانت یا سامنے کے دانت چَپٹے اورمُستطیل ہوتے ہیں اور ان کے کنارے دھار دار یعنی تیز ہوتے ہیں۔ ہر جبڑے میں سامنے چار چار کَترنے کے دانت ہوتے ہیں اوپر کے دو درمیانی دانت بڑے اور بغلی چھوٹے ہوتے ہیں لیکن نیچے کے دو درمیانی دانت چھوٹے اور بغلی دانت بڑے ہوتے ہیں۔ یہ کَترنے اور کاٹنے کے کام آتے ہیں۔