Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Taoism ٹاؤ مذہب

Name In EnglishTaoism

Description

تفصیل

اس مذہب کے بانی ’’لاؤیٹروز‘‘ نے چھ سال ’’قام‘‘ کے قریب چین میں یہ مذہب پھیلایا تھا۔ یہ شخص ایک سادھو قسم کا انسان تھا اس نے ’’ٹاؤتی چنگ‘‘ نامی ایک مقدس کتاب لکھی تھی۔ چین کے مشہور شاعر ’’چیانگ پی‘‘ لکھتا ہے کہ ’’لاؤٹروز‘‘ کا یہ عقیدہ تھا کہ ’’پہاڑوں‘ آبشاروں‘ بادلوں‘ ندیوں کے پاس رہ کر اور خاموشی سے ان کے پیغامات کو سنتا ہوا ایک انسان قدرت کی عالمگیر "سپرٹ" اور اس کے کاموں کو محسوس کرنے اور سمجھنے کی قابلیت حاصل کرسکتا ہے۔ اس مذہب کا اولین پیغام یہ ہے کہ انسان دنیا میں لمبی عمر حاصل کرے۔ اس مادی جسم کے لئے دائمی بقا حاصل کرلینا عین ممکن ہے۔ ٹاؤ مذہب کے مدبروں کا کہنا ہے قبل از موت انسان کو اصلاحی امور طے کرنے ضروری ہیں۔ علم تولید کی صحیح اور مناسب تعلیم صحت کے اصولوں کا علمی مشاہدہ۔ ہر حالت میں خوشی و مسرت سے لطف اندوز رہنے کی دماغی صلاحیت کا علم حاصل کرنا اس مذہب کے اصولوں میں سرِ فہرست ہیں۔ ٹاؤ مذہب قدرت سے محبت کرنے اور اس سے سبق سیکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ ٹاؤ مذہب تعلیم دیتا ہے۔ ١۔ ایک نظم و ضبط اور قدرتی اتحاد کے حاصل کرنے کی ٢۔ غیر فانی روحاجی قوت حاصل کرنے کی ٣۔ پاک لوگوں کی قربت حاصل کرنے کی نہ کہ خود نمائی حاصل کرنے کی ٤۔ ذاتی ترقی کی۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share