Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Haleem-Daleem-Khichrra حلیم / دَلیم / کھِچڑا

English NameHaleem-Daleem-Khichrra

Description

تفصیل

کسی زمانے میں مُحرم الحرام کے مہینے میں کھچڑا بنایا جاتا تھا اور اسی کا لنگر عام ہوا کرتا تھا مگر جُوں جُوں زمانے نے ترقی کی تو کھانوں کی انواع میں بھی تبدیلیاں رونما ہوتی چلی گئیں۔ کھچڑے نے ارتقائی منازل طے کر کے حلیم یا دلیم کی شکل اختیار کر لی اور مقبولیتِ عام پائی۔ حلیم عموماً دیگ میں تیار کی جاتی ہے۔ اس دیگ کے بنیادی اجزاء گوشت، دالیں،چاول،جَو،چاول، جوار اور مسالے ہیں۔اس کی تیاری میں قورمے سے زیادہ لاگت اور محنت صَرف ہوتی ہے ۔مسالے بھی تقریباً اسی قدر استعمال کیے جاتے ہیں۔ البتہ ایک محنت ایسی ہے جو کسی اور ڈش کی تیاری میں نہیں کی جاتی اور وہ ہے حلیم کی تیاری کے آخری مراحل میں’’گُھٹائی‘‘ جو گھنٹوں ہوتی ہے تب جا کر دیگ کا تمام آمیزہ یک جان ہو پاتا ہے ۔ گوشت بھی ریشہ ریشہ ہو کر مل جاتا ہے اور یہی چیز اس ڈش کی لذت کی بنیادی وجہ ہے۔کسی زمانے میں حلیم صرف محرم کے ماہ سے منسوب تھی مگر اب تو اس کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے اور سارا سال اس کی دعوتیں اڑائی جاتی ہیں۔ ہر شہر‘ گاوں اور قریہ میں حلیم فروش حلیم بناتے اور فروخت کرتے ہیں۔ بڑے بڑے ہوٹل‘ فوڈ سینٹرز اور ٹھیلوں پرحلیم فروخت کی جاتی ہے۔ لوگ اس کا لطف بھی اٹھاتے ہیں اور غریب افراد مناسب پیسوں میں اپنی پیٹ پوجا کرلیتے ہیں۔ بہر حال مشرق کی روایتی ڈش ہے اور عوامی حلقوں میں مشہور ہے۔اسلامی عقائد کی رُو سے "حلیم" اللہ تعالٰی کا صفاتی نام ہے اسی لیے اس ڈش کا آج کل "دلیم" یا "دالچہ " بھی کہا جا رہا ہے۔عرب کے علاقوں میں "حلیم" کو "ہریسہ" (ہریسا) بھی کہا جاتا ہے اور اس غذا کی تیّاری بھی "حلیم" کی طرح ہی کی جاتی ہے۔بعض روایات کے مطابق حلیم خلیفۂ راشد حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہُ کے دور میں بھی استعمال کی گئی۔ معروف مزاح نگار انور مقصود حمیدی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ جب میں نے بابرا شریف کو بتایا کہ اِن صاحب کا نام حلیم ہے تو بابرا نے بے اختیار پوچھا کہ ادرک کے بغیر ہے یا اُس کے ساتھ؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ حلیم یا دلیم کے ساتھ بگھاری ہوئی پیاز،ہرا دھنیا،ہری مرچیں،باریک کتری ادرک اور سادہ دہی بھی رکھی جاتی ہے جو اس کے ذائقہ کو دوبالا کرتی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share