Description
تفصیل
ہارو دریا جو ایک برساتی ندی ہے اس پر خانپور کے نزدیک جو اسلام آباد سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے صوبہ پختونخواہ کے علاقے میں خانپور جھیل کے نام سے یہ واٹر ریزروائر بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کا پانی اور علاقائی زرعی زمینوں کو آبپاشی کے لئے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی مقاصد کے لئے بھی پانی فراہم ہوتا ہے۔ یہ ڈیم 1983ء میں 15 سال کی شبانہ روز محنتوں سے تیار کیا گیا۔ اس پر 1,352 ملین روپے کی لاگت آئی۔ اس ڈیم کی اونچائی 167 فیٹ اور اسٹوریج کی گنجائش 1,10,000 ایکڑ فیٹ پانی ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر ایوب خان کے دور حکومت سے شروع ہوئی اور گکھر کے راجہ ایرج زمان خان نے اپنی زمینیں اس ڈیم کے لئے وقف کیں جہاں آج خانپور جھیل ∕ ڈیم موجود ہے۔