Description
تفصیل
پھول گوبھی cruciferous پیداوار سے تعلق رکھنے ایک مشہور ترکاری ہے ۔ اس پیداوار میں مختلف اقسام کی گوبھیاں شامل کی جاتی ہیں جن میں سبزی مائل پھول گوبھی، کیلی فلاور (بند گوبھی) اور کرم کلّا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کا سِرا curd کہلاتا ہے جو اوسط جسامت یعنی 6 انچ قطر تک کا ہوسکتا ہے۔ اس پر بِن کِھلے پھولوں (کلیوں) کا گُچھا ہوتا ہے اور یہ پھول ایک مضبوط ڈنٹھل پر لگے ہوتے ہیں جو درمیان میں ہوتا ہے۔ curd کے اردگرد چند سبز پتّے ہوتے ہیں۔ یہ پتّے تیار شدہ گوبھیوں کی فصل کو تیز دھوپ اور دیگر موسمی آفات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے پھول گوبھی کی ایک خاص قسم بالکل سفید ہوتی ہے جو دیکھنے میں بہت دلکش محسوس ہوتی ہے۔ برِاعظم ایشیا کے علاوہ دوسرے برِاعظموں مثلاً یورپ، جنوبی امریکہ، آسٹریلیا وغیرہ میں بھی پھول گوبھی نہایت رغبت سے استعمال کی جاتی ہے اور اس کی مصنوعی (پیوند شُدہ) انواع بھی اُگائی جاتی ہیں جو زیادہ تر سفیدی مائل گلابی، ہلکی سبز، ہلکی اُودی یا مختلف رنگوں میں پائی جاتی ہیں۔ ان مختلف رنگوں کی گوبھیوں کے چھوٹے پھولوں کا سلاد بھی تیار کیا جاتا ہے۔ ایک مکمل گوبھی میں کئی چھوٹے چھوٹے پھول شامل ہوتے ہیں جو نہایت خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ پھول گوبھی کا ڈنٹھل والے حصّہ (یعنی اوپری سِرا) سخت جبکہ پھول والا حصّہ نرم ہوتا ہے۔
ذائقہ کے اعتبار سے پھول کا اوپری حصّہ نسبتاً تلخ اور پھول میٹھا ہوتا ہے۔