Description
تفصیل
سورج مکھی سال بھر پائی جانے والی جڑی بوٹی ہے جو کہ شمالی امریکا کے جنگلوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کے پھول پیلے اور عام پھولوں سے زیادہ ہی بڑے ہوتے ہیں جو گرمیوں کے آخر میں اور خزاں میں کھلتے ہیں۔ جڑی بوٹی والی اقسام اونچی اور مضبوط ہوتی ہیں ۔ ان کی نشوونما 6 سے 10 فٹ اونچائی تک ہوتی ہے اور ان پر بڑے پھول لگتے ہیں جو بیج سے سیاہ ہوتے ہیں۔ سورج مکھی کی مختلف اقسام میں مختلف رنگوں کے پھول نکلتے ہیں۔ کچھ اقسام میں سرخی مائل‘ ہلکے اور گہرے زرد پھول کھلتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج تیل بنانے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔اس کا تیل سلاد اور کھانوں میں استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ مکھن بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔