Description
تفصیل
گل لالہ کا پودا دائمی اور گانٹھ دار ہوتا ہے۔ اس کے پھول بہت پرکشش ہوتے ہیں۔ یہ موسم بہار اور موسمِ گرما کے ابتدائی دنوں میں کِھلتے ہیں۔ گل لالہ یورپ‘ مغربی ایشیا اور جنوبی افریقہ میں پایا جاتا ہے اور یہ سرد ماحول میں پھلتا پھولتا ہے۔ گل لالہ کی مختلف اقسام ہیں ۔ ان میں چھوٹی اقسام کے پودے 4 انچ (10 سینٹی میٹر) تک نشوونما پاتے ہیں جب کہ دوسری بڑی قسم کے پودے 28 انچ (71 سینٹی میٹر) اونچائی تک نمو پاتے ہیں۔ عموماً ًگل لالہ کے پودے میں ایک پھول فی شاخ پیدا ہوتا ہے۔ گل لالہ کے پھول چمکدار ہوتے ہیں اور ان کی شکل کسی پیالے یا ستارے سے ملتی ہے۔ گل لالہ کی تین پنکھڑیاں ہوتی ہیں ۔ اس کے نیچے کا حصہ اکثر گہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ اور اس کے پھول مختلف رنگوں میں (سوائے نیلے کے) بہت بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔