Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Clerk کلرک

English NameClerk
No name in Urduمُحرّر۔مُنشی۔متصدّی۔اہلِ مد

Description

تفصیل

لفظِ کلرک لاطینی لفظ کلیری کس(Clericus) سے ماخوذ ہے یہ ایک ایسا فرد ہوتا ہے جو کسی دفتر میں کام کرتا ہے اور اُس کی ذمہ داریوں میں دفتری کاغذات کا مناسب طور پر ترتیب وار رکھنا خط و کتابت اور حساب کتاب کرنا وغیرہ شامل ہے در حقیقت کلرک ایک ایسا ملازم ہے جو پاک و ہند میں انگریز دور کی پیداوار ہے ۔یوں تو کم و بیش ہر دفتر میں چاہے وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری اس ذاتِ شریف کی ضرورت ہوتی ہے مگر بعض جگہوں پر اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے مثلاً عدالت میں جو شخص کلرک آف دی کورٹ کہلاتا ہے وہ ایک اہم آدمی ہے جو وکیلوں اور مدعیانِ مقدمہ کے لیے متعلقہ دستاویزات وغیرہ کی دستیابی میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ براہ راست ذریعہ ہوتا ہے ۔کلرکوں کو اصطلاحاً سفید پوش افراد کہا جاتا ہے کیونکہ ان بے چاروں کونہ تو بہت زیادہ اچھی تنخواہ ملتی ہے اور نہ ہی ان کی حیثیت ایسی ہوتی ہے کہ یہ کوئی چھوٹا موٹا کام کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔ لہٰذا بدعنوانیوں کی ابتداء یہیں سے ہوتی ہے۔ ان کلرکوں کی اب مختلف حیثیتیں ہیں جن کا انحصار ان کے کاموں کی نوعیت پر ہے مثلاًحسابات سے متعلق جو کلرک ہے اسے اکاؤنٹس کلرک کہا جاتا ہے اسی طرح انتظامی معاملات سے متعلق کلرک ایڈمنسٹریشن کلرک کہلاتا ہے اس کے علاوہ ان کی تقسیم کا ایک اور سلسلہ جونیئر اور سینئر کلرک کے عہدے ہیں۔ جو تجربہ کار اور سینیئرہو جاتا ہے اسے سینئر کلرک بنا دیا جاتا ہے اور اس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ اس پیشے کو اب مَردوں کے علاوہ خواتین بھی بڑی تعداد میں اپنارہی ہیں۔ چند دہائیوں پہلے کلرکی کی ملازمت حاصل کرنا بہت مشکل کام نہ تھا لیکن اب کمپیوٹر سے واقفیت کلرکی حاصل کرنے کے لیے تقریباً لازمی شرط ہے۔بڑے دفاتر میں کلرکوں کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے لہٰذا ان کی نگرانی کے لیے جو فرد متعین ہوتا ہے اسے ہیڈ کلرک کہتے ہیں اور وہ مجموعی طور پر کلرکوں کے پورے شعبے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ مختصراً یہ کہ کلرک ایک ایسا ملازم ہے جو اپنے افسر کے احکامات کی بجا آوری کرتا ہے اور بعض مقامات پر اس کی نمائندگی بھی کرتا ہے کم و بیش ہر شعبہ ہاے زندگی میں کلرک (کلیرک) نے اپنے لیے جگہ بنا لی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share