Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Editor مدیر

English NameEditor
No name in UrduN\A

Description

تفصیل

لفظِ مدیر اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی ہیں ذمہ دار یا مرکزی حیثیت رکھنے والا شخص جبکہ ہم نے اس لفظ کو صحافت سے مخصوص کر دیا ہے اس حوالے سے مدیر وہ شخص ہے جو کسی صحافتی ادارے کی مجموعی ذمہ داریاں انجام دیتا ہے خواہ یہ ادارہ اخبارات کا ہو‘ ٹیلی ویژن کا ہو یا کوئی اشاعتی ادارہ ہو مدیر کی ذمہ داریوں میں جہاں ایک طرف ادارے میں کام کرنے والے کارکنوں کے درمیان مناسب روابط کو قائم کرنا اور ترقی دینا ہے وہیں ان کی مناسب تربیت کا بندوبست بھی کرنا ہے انہیں وہ سہولتیں بھی فراہم کرنی ہیں جو بدلتے ہوئے حالات میں انہیں مقابلے کی دنیا میں اپنے ہم عصروں کے سامنے سرخرو کر سکیں اس سلسلے میں جہاں ایک طرف ان کی اجرتیں غور طلب ہوتی ہیں وہیں ان کی پیشہ وارانہ ضروریات کا پورا ہونا بھی مدیر کے لیے ایک اہم موضوع ہے۔ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والے مواد کا جائزہ لے کر اس کی اصلاح کرنا(جس میں زبان اورواقعات دونوں شامل ہیں) اسے اس کے مقام پر رکھنا مدیر کی ذمہ داری ہے اسے یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ جن ذرائع سے خبر یا مواد حاصل کیا گیا ہے اس کی صداقت کی کیا کیفیت ہے اسی کے ساتھ اسے یہ بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ اخلاقیات کے معیار سے پست ہو کر کوئی بات نہ کہی گئی ہو ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر ایک مدیر کی اتنی گہری نظر ہونی چاہیے کہ کسی بہت بڑی غلطی سے صرفِ نظر نہ ہو سکے۔مدیر کا کام ایک مستقل مشق ہے جو نئے خیالات کو جنم دیتی ہے اس کے ساتھ ہی مدیر انسانی معاشرے کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share