Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Linesman لائن مین

English NameLinesman
No name in UrduN\A

Description

تفصیل

کسی بھی ایسے شخص کو لائن مین کہا جا سکتا ہے جو صنعت یا کھیل میں ایک مخصوص کردار ادا کرتا ہے۔ صنعت میں بجلی کے محکمے میں لائن مین کا کردار یہ ہوتا ہے کہ وہ بجلی کے تاروں کی لائنوں پر نظر رکھے اسے یہ معلوم ہو کہ بجلی کی کون سی لائنیں کن علاقوں کو یا کن رہائش گاہوں کو جاتی ہیں‘ ان لائنوں میں بجلی کی فراہمی کن مقامات سے ہوتی ہے بالکل اسی طرح ٹیلی فون‘ٹیلی گراف‘فراہمی آب اور نکاسی آب کی لائنیں کہاں کہاں سے جاتی ہیں اور کن کن علاقوں میں خدمات فراہم کرتی ہیں‘ کا علم اسے ہونا چاہیے۔ لائن مینوں کے فرائض میں یہ بھی شامل ہوتا ہے کہ وہ کسی شکایت یا نقص کی صورت میں اس کی درستگی کو یقینی بنائے۔ کھیلوں کی دنیا میں بھی لائن مین ایک اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔ یہ وہ شخص ہے جو ریفری یا امپائر کا معاون و مددگار ہوتا ہے۔ کم و بیش تمام میدان میں کھیلے جانے والے کھیلوں میں لائن مین اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ گیند یا چڑیا(شِٹِل کاک) کھیل کے میدان سے باہر آنے پر ریفری کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے۔ لائن مین کا کردار صرف میدانوں میں کھیلے جانے والے کھیلوں تک محدود نہیں ہے بلکہ کم و بیش ہر کھیل مثلاً تیراکی‘دوڑ‘چھلانگ وغیرہ میں بھی لائن مین کا کردار اہم ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں کیمرے سے جو مدد لی جانے لگی ہے اور ایکشن ری پلے کی اصطلاح سے جو فائدہ حاصل کیا جانے لگا ہے اس نے لائن مین کی اہمیت کو قدرے گھٹا دیا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share