Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Mathematician ریاضی دان

English NameMathematician
No name in UrduN\A

Description

تفصیل

ریاضی دان ایک ایسا شخص ہوتا ہے۔ جس کا دائرہ مطالعہ ریاضی کے گرد گھومتا ہے۔ریاضی کسی چیز کی مقدار‘ بناوٹ‘ جگہ اور تبدیلی سے تعلق رکھتی ہے۔ کچھ ایسے سائنسدان جو نظری طبیعات پر تحقیق کرتے ہیں انہیں بھی ریاضی دان تصور کیا جاتا ہے بشرطیکہ اس کے نتائج تحقیق کے دیگر میدانوں میں بھی کام آسکیں۔ ایسے لوگوں کو اطلاقی ریاضی دان(Applied Mathmaticians)کہا جاتا ہے۔ ریاضی دان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ تعلیم میں سند یافتہ ہو جس کے لیے بعض جامعات اپنے امتحانات منعقد کرتی ہیں تاکہ طالبعلم کی صلاحیت جانچی جا سکے۔ ایسی مثالیں بھی ہیں جہاں ریاضی دان جامعہ کی تعلیم کے دوران اپنی صلاحیت ثابت نہ کر سکا ‘مگر آگے چل کر اعلیٰ درجے کا ریاضی دان ثابت ہوا ۔ مثلاًFermat نامی شخص جسے اس کی غیر معمولی کامیابیوں کی وجہPrince of Amature کہا گیا حالانکہ اس کی ریاضی کی تعلیم بس واجبی ہی تھی۔ ماہرینِ ریاضی‘ ریاضی کی مختلف جہتوں پر تحقیق کرنے کے بعد عملی ریاضی(Applied Mathematics) اور خالص ریاضی(Pure Mathematics) میں تعلق قائم کرتے ہیں بعض اوقات ریاضی دانوں کے تحقیقی نتائج طبیعات ‘ معاشیات اور دوسرے سائنسی علوم سے رشتہ قائم کر لیتے ہیں ریاضی دان کا کام صرف فارمولے بنانا یا ان کی مساوات قائم کرنا ہی نہیں ہے بلکہ تحقیق کے نتائج سے برآمد ہونے والے تصورات کو کس طرح دوسری جگہوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ریاضی اورسائنس اس اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں کہ سائنس تجربات کے ذریعہ جبکہ ریاضی ثبوت کے ذریعے اپنے آپ کو منواتے ہیں۔ ریاضی دانوں کی بڑی اکثریت مردوں کی ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ریاضی وہ مضمون ہے جس کے لیے کوئی نوبیل انعام مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ دنیا کے بے شمار مشہور ریاضی دانوں کے چند نام یہ ہیں ارشمیدز(Archimedes)‘ عمر خیام‘الخوازمی‘ نیو مین(Newmann)اور ڈاکٹر ضیاء الدین۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share