Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Police Inspector پولیس انسپکٹر

English NamePolice Inspector
No name in Urduانسپکٹر ۔پولیس معائنہ کار

Description

تفصیل

جرائم کی روک تھام کے لیے "پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی" کا سلوگن پولیس کا نصب العین ہے۔ اگر کسی ریاست میں پولیس کا شعبہ اپنے پیشے کے لحاظ سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرے تو وہ ریاست امن و امان کا گہوارہ بن جاتی ہے اور وہاں کے شہری دِن میں بھی اپنے قیمتی سامان سے بھرے پُرے گھر اور اپنی سونے کے زیورات سے لدی پھندی دُکانیں یوں ہی بلا خوف و خطر کھُلی چھوڑ کر جاسکتے ہیں۔رات میں بھی بجائے خوف و ہراس کے وہ پُرسکون نیند سو سکتے ہیں لیکن اللہ نخواستہ اگر قانون اورعوام کے محافظ ہی لُٹیرے بن جائیں تو عوام بے موت مر جاتے ہیں اور اُن کا پُرسانِ حال کوئی بھی نہیں ہوتا۔ ایک پولیس انسپکٹر مضبوط کردار اور اعلٰی انسانی اقدار کا مالک بھی ہوتا ہے۔انصاف کرتے ہوئے وہ مُجرم کے اثر و رسوخ کو بالاے طاق رکھتے ہوئے اُسی یادگار انصاف کو مدِّ نظر رکھتا ہے جب قبیلہ مخزوم کی ایک عورت فاطمہ نے چوری کی تھی اور جناب رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے اُس کی سزا قانون کے مطابق ہاتھ کاٹنا تجویز کی تھی۔قبیلہ مخزوم بڑا اثر و رسوخ والا قبیلہ تھا لہٰذا لوگوں نے حضرت اُسامہ سے سفارش کروائی کہ جناب رسول اللہ صلى الله عليه وسلم اس عورت کا ہاتھ نہ کاٹیں تو رسول پاک صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ اگر اس فاطمہ کی جگہ "فاطمہ بنتِ محمد" بھی ہوتی تو اُس کی سزا بھی یہی تجویز کی جاتی،سبحان اللہ کیا انصاف تھا اور کیسے تھے وہ مُنصف؟؟؟

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share