Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Psychologist ماہِرِ نَفسِیات

English NamePsychologist
No name in UrduN\A

Description

تفصیل

یوں تو علم نفسیات کو 56 مختلف اقسام میں زیر بحث لایا جاتا ہے لیکن ان تمام اقسام کو دو گروہوں ’’اطلاقی‘‘ اور ’’تحقیقی‘‘ میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ جو ماہرین نفسیات تحقیق کا کام کرتے ہیں انہیں محقق اور سائنس دان اور جو علاج معالجے کی خدمات پیش کرتے ہیں انہیں معالج کہا جاتا ہے۔ معالج کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ تربیت یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیق بھی کررہا ہو۔ یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ ماہر نفسیات مشاورت اور معالجہ دونوں مشقیں مریض کے ساتھ بیک وقت جاری رکھتا ہے۔ باوجود اس کے کہ نفسیاتی علاج کے دونوں طریقوں (بذریعہ ادویات یا مشاورت) کا بنیادی مقصد ایک ہی (ذہنی دباؤ کو کم کرنا) ہوتا ہے‘ معائنہ ‘ علاج اور طریقہ ہائے علاج اکثر مختلف ہوتے ہیں۔ ماہر نفسیات کے دو گروہوں میں سے ایک کو ’’دماغی‘‘ اور دوسرے کو ’’نفسیاتی‘‘ معالج کہتے ہیں (گوکہ ان میں کوئی بہت بڑا فرق نہیں ہے) ۔ ان دونوں کے طریقہ علاج میں جو بنیادی فرق ہے وہ یہ ہے کہ دماغی امراض کے ماہر کے لئے چونکہ سند یافتہ اور بعض ممالک میں لائسنس یافتہ ہونا ضروری ہے اس لئے وہ زیادہ تر علاج دواؤں سے کرتے ہیں جب کہ نفسیات سے متعلق معالجین دواؤں کے ساتھ ساتھ مختلف مشقوں پر بھی توجہ دیتے ہیں۔ عموماً معالج وقتاً فوقتاً اپنے مریض کے مختلف ٹیسٹ بھی لیتے رہتے ہیں جس سے انہیں مریض کی کیفیت کا اندازہ لگانے میں آسانی ہوتی ہے۔ ان ماہرین کو سند حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے کے لئے تحقیق کا کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں MD اور PHD کی ڈگریاں حاصل کرنے کی بھی سہولت فراہم ہوجاتی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share