Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Referee ریفری

English NameReferee
No name in Urduحَکَم ۔ پنچ (خصوصاً کھیلوں کا)

Description

تفصیل

وہ با اختیار شخص ریفری کہلاتا ہے جو کسی بھی کھیل پر اُس کے قوانین کے مطابق نظر رکھتا ہے اور کھیل کو کھیل کے قوانین کے مطابق کھیلے جانے کو یقینی بناتا ہے۔ اگر دورانِ کھیل کسی کھلاڑی سے کھیل کے لیے مُروّجہ قوانین میں سے کسی قانون کی خلاف ورزی ہو جائے( جو قوانین ہر کھیل کے لیے جُدا جُدا مقرر کیے جاتے ہیں) تو ریفری اپنے اختیارات کے مطابق اس خلاف ورزی کا تصفیہ کرتا ہے۔ پہلے زمانے میں کسی اختلافی فیصلے کی صورت میں ریفری‘ ٹیم کے کپتان سے مشورہ کیا کرتا تھا۔ تاکہ معاملہ طے کیا جا سکے۔ بعد میں یہ اختیارات ریفری ہی کو تفویض کردیے گئے۔عام طور پر کھیل کھلانے کے لیے ہر ٹیم کی طرف سے ایک ریفری ہوتا ہے اور یوں ایک میچ میں بَیَک وقت دو ریفری ہوتے ہیں۔ بعد میں تیسرے ریفری کا اضافہ کر دیا گیا جسے اُس صورت حال میں فیصلہ کرنے کا اختیاردیا گیا‘ جب میدان میں موجود دونوں ریفری کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکیں۔ کچھ کھیل ایسے بھی ہیں جن میں دو ریفری ہوتے ہیں مثلاً ہاکی‘ کرکٹ ‘ فُٹ بال اور کچھ کھیلوں میں ایک ہی ریفری ہوتا ہے۔اکھاڑے (رِنگ) میں کھیلا جانے والا ایک جاپانی کھیل’’سُومو‘‘ وہ کھیل جس میں بَیَک وقت پانچ ریفری ہوتے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی ایک فیصلے سے اختلاف کرے تو باقی تمام ریفری کوئی حتمی فیصلہ کر دیتے ہیں۔ روایت یہ ہے کہ اگر دو نامور ریفری کسی کھلاڑی کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں اور ان کا وہ فیصلہ رد کر دیا جائے تو عموماً وہ مُستَعفِی ہو جاتے ہیں لیکن یہ بھی روایت ہے کہ ایسوسی ایشن ان کے استعفےٰقبول نہیں کرتی۔ ریفری عام طور پر مخصوص لباس پہنتے ہیں جو کھلاڑیوں کی یونیفارم سے مختلف ہوتا ہے۔ ریفریوں کی باقاعدہ تربیت کی جاتی ہے اور انہیں ایک امتحان بھی دینا پڑتا ہے جسے پاس کرنے کے بعد یہ اوّل درجے کے اور بین الاقوامی کھیلوں میں ریفری کے فرائض سر انجام دے سکتے ہیں۔ جدید سائنسی ایجادات نے کھیلوں میں قانون کی خلاف ورزی کرنے کا پتا چلانے میں خاصی سہولیات پیدا کر دی ہیں۔ جدید کیمرے کی آنکھ اُس قانونی خلاف ورزی کو لمحوں میں عکس بند کر لیتی ہے اور یوں ریفری کو دُرست فیصلہ کرنے میں بڑی سہولت ہو جاتی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share