Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Sexton(Undertaker) گورکَن

English NameSexton(Undertaker)
No name in Urduقبر کُشا ۔۔قبر ساز۔ گور کار ۔قبریں کھودنے والا

Description

تفصیل

وہ شخص جس کا پیشہ قبریں کھودنے اور مُردے دفن کرنا کا ہو اُسے "گورکن" یا قبر کُشا کہا جاتا ہے۔ قابیل دُنیا کا پہلا گورکن ہے جس نے اپنے بڑے بھائی ہابیل کو ایک لڑکی کی وجہ سے قتل کردیا تھا اور یہ دونوں حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے تھے۔جب قابیل اپنے بھائی کی لاش دیکھ کر رونے لگا تو ایک کوّا آیا اور اُس نے دوسرے کوّے کو مار کر اپنی چُونچ سے اُس کے لیے زمین کھودنا شروع کی ۔یہ دیکھ کر قابیل نے بھی ہابیل کے لیے قبر تیار کی اور دُنیا کا پہلا گورکن کہلایا۔ گورکن (مُردوں کی) قبریں تیّار کرتا ہے۔انگریزی زبان میں اس کے لیے آفیشل لفظ Sexton استعما ل کیا جاتا ہے۔ فی زمانہ گورکن قبر تیّار کرنے کے منہ مانگے معاوضے طلب کررہے ہیں اور ایک قبر میں کئی مُردے دفن کردیتے ہیں۔یہ کہیں اور کی نہیں پاکستان کے گورکنوں کا تذکرہ ہے جو قبرستانوں میں نشئی اور موالیوں کو بھی غیر قانونی دھندے کے لیے جگہیں فراہم کرتے ہیں اور اس کام کا "کمیشن" بھی لیتے ہیں۔کچھ گورکن نامعلوم،لاوارث قبروں کو منھ مانگے داموں فروخت کرتے ہیں اور منافع کماتے ہیں۔ جس طرح پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں اسی طرح تمام گورکن بھی بُرے یا غلط دھندوں میں ملوث نہیں ہوتے۔ان میں بعض انتہائی فرض شناس بھی ہوتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ بھی ہوتے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share