Description
تفصیل
دوسرا سب سے بڑا نسلی گروہ پشتون افراد جو بنیادی طور پر افغان کہلاتے ہیں (افغانستان کے رہنے والے) یہ حوالے کے اعتبار سے پٹھان کہلاتے ہیں۔ قرونِ وسطیٰ اور ابتدائی جدید دور میں یہ نام (افغانستان) افغانستان کے رہنے والوں کیلئے مستعمل ہے یعنی وہ سرزمین جہاں افغان رہتے ہیں یا (پشتون) یا ایسی سرزمین کے باشندے جو پشتون قبائل سے متعلق ہوں۔ کوہ ہندوکش کا جنوبی علاقہ یا بعد میں جہاں پشتون حکمرانی کا علاقہ جہاں کابل کے حکمرانوں نے سلطنت قائم کی۔ پٹھان اور برصغیر کے باشندوں کے درمیان نہایت طویل تاریخی تعلق ہے۔ محمود غزنوی سے لیکر مغلیہ سلطنت تک بہت سارے پٹھان قبائل نے تختِ دہلی (ہندوستان) پر حکمرانی کی ہے۔ یہ قوم جارحانہ طور پر ہندوستان (برصغیر) میں درہ خیبر کے راستے پشاور شہر کی جانب سے داخل ہوتے رہے ہیں۔