Description
تفصیل
بے خوابی نیند نہ آنے کا نام ہے۔ بے خوابی کی وجوہات بے شمار ہیں اکثر بخار، زکام، شدید سر درد یا جسم کے کسی بھی حصّے میں درد کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔ تبخیرِ معدہ اور پیچش بھی اکثر بے خوابی کا باعث بنتے ہیں۔ ذہنی پریشانی، ٹینشن، ڈپریشن، شدید صدمہ اور زیادہ خوشی میں بھی نیند غائب ہوجاتی ہے۔ زیادہ گرم اور خشک اشیا کا زیادہ استعمال بھی نیند کے لئے مضر ہے۔ نیند نہ آنا اکثر کسی نہ کسی بیماری سے بھی تعلق رکھتا ہے جب کئی روز نیند نہ آئے تو کئی قسم کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
اکثر اس کیفیت میں "مسکن" ادویات تجویز کی جاتی ہیں جنہیں " ٹرینکو لائزر" کہا جاتا ہے۔بغیر معالج کے نُسخے کے اِن ادویات کی فروخت قانوناً جُرم ہے۔