Description
تفصیل
یہ عام طور سے گرم ممالک میں ہوتا ہے اس میں جِگر اور تِلّی بڑھ جاتے ہیں، بخار بے قاعدہ رہتا ہے یعنی چڑھتا اُترتا رہتا ہے، خون کی کمی ہو جاتی ہے، مریض روز بروز کمزور ہوتا جاتا ہے۔ یہ ایک متعدی مرض ہے۔ اس کا باعث چھوٹا سا کِرم ہے جس کو کِرم کالا آزار کہتے ہیں۔ ایک خاص قسم کا کھٹمل اس کِرم کو بیمار کے خون سے تندرست اشخاص کے خون میں پہنچاتا ہے۔ کبھی کبھی ناک اور مسوڑوں سے خون جاری ہوجاتا ہے، چہرے اور ٹخنوں پر سوجن آجاتی ہے۔