Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Maroon کتھئی

English NameMaroon

Description

تفصیل

ہندی زبان میں پان (کے پتّے) پر لگائی جانی والی ایک گہری سُرخی مائل شے کو " کتّھا" کہا جاتا ہے ، یہ کتّھا گہرے سُرخ رنگ کا (سیاہی مائل) ہوتا ہے،اس رنگ کو " قِرمِزی" رنگ بھی کہا جاتا ہے ، چنانچہ "کتھئی" رنگ کی تعریف یوں کی جاسکتی ہے کہ پان پر لگائے جانے والے تیار شُدہ " کتھّے" کا رنگ ، جو گہری سُرخ رنگت لیئے ہوتا ہے یعنی قِرمِزی رنگ کا ہوتا ہے،اس کی سُرخی اس قدر گاڑھی اور لذوجی ہوتی ہے کہ سیاہی مائل دکھائی دیتی ہے،پس اس سیاہی مائل سُرخ رنگ کو " کتھئی" رنگ کہا جاتا ہے۔ برٹانیکا اور دیگر انسائکلو پیڈیاز میں " کتھئی" رنگ کی تعریف "انتہائی گہرے سُرخ رنگ" کے لحاظ سے کی گئی ہے لہٰذا ہم کتھئی رنگ کو "قِرمِزی" رنگوں کے گروہ میں شامل کرسکتے ہیں، واضح رہے کہ اس گروہ سے تعلق رکھنے والے تمام رنگوں کا بُنیادی تعلق " گہرے سُرخ رنگ" سے ہوتا ہے۔ انگریزی زبان میں اس رنگ کو Maroon کہا جاتا ہے جو فرانسیسی لفظ marron سے ماخوذ ہے۔لیکن 1789ء میں اس رنگ کو موجودہ انگریزی زبان میں شامل کیا گیا اور اس کے دو ہجّے رائج ہو گئے ،ایک Maroon اور دوسرا Mahroon لیکن اوّل الذکر کو مستند تسلیم کیا جاتا ہے۔تاہم Crayola کمپنی نے کتھئی رنگ کو گہرے بھُورے اور سُرخی مائل رنگ سے تعبیر کیا جو دنیا بھر میں بہترین رنگوں کی مصنوعات کے باعث ایک مشہور کمپنی ہے ۔ کتھئی رنگ کو اس سند کے بعد پھر "انتہائی گہرا بھُورا سُرخی مائل رنگ" تسلیم کیا جاتا ہے۔ ملبوسات میں اس کا کنٹراسٹ (پیوند کاری) پوری دنیا میں مشہور ہے اور یورپ میں اس رنگ کی شرٹس اور ٹی شرٹس کو انتہائی مقبولیت حاصل ہے۔ برصغیر ہند و پاک میں پان کے ساتھ استعمال ہونے والا ایک کیمیکل " کتّھا" (تیار شُدہ شکل میں ) اس رنگ کی بہترین مثال قرار دی جاسکتی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share