Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Drought خُشک سالی ∕ قحط

English NameDrought

Description

تفصیل

جب سالوں اور مہینوں کسی علاقے میں پانی کی رسد میں کمی واقع ہو جائے تو یہ قحط سالی پر منتج ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ اُس وقت ہوتی ہے جب کسی علاقے میں مستقل طور پر پانی کی رسد ایک طویل عرصے تک کم ہوتی رہے جو پورے متاثرہ علاقے کی کاشتکاری کو متاثر کرے۔ گوکہ قحط سالی سالوں پر محیط ہوسکتی ہے لیکن ایک مختصر عرصے کی قحط سالی بھی شدید مالی اور معاشی نقصانات کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر زراعت پر ہوتا ہے۔ بڑے پیمانے پر قحط سالی کا طویل عرصہ ہجرت کا بنیادی سبب رہا ہے۔ قحط سالی کا عرصہ ماحولیاتی، زرعی، سماجی، معاشی اور صحت کے معاملات کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے اثرات مختلف طبقوں پر مختلف انداز میں پڑتے ہیں مثلاً وہ کاشتکار زیادہ متاثر ہوتے ہیں جن کے پاس کوئی دوسرا ذریعۂِ معاش نہیں ہوتا۔ قحط سالی کی وجہ سے نہ صرف پانی کی مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے بلکہ پانی میں مختلف نقصان دہ ملاوٹیں شامل ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے نقصانات کی درج ذیل صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ * فصلوں کی پیداوار کم ہوجاتی ہے اس کے ساتھ ہی مویشیوں کی افزائش بھی متاثر ہوتی ہے۔ * تیز ہواؤں کی وجہ سے بے تحاشہ گردوغبار ہوتا ہے جو خود زمین کی خرابی کی ایک علامت ہے۔ *فصلوں کے لئے پانی کی کمی کی وجہ سے قحط کا خدشہ ہونا۔ *خشکی اور پانی کے جانوروں کی افزائش میں کمی۔ *انسانوں اور حیوانوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے مختلف بیماریاں۔ *بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہجرت ۔ * بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں کمی۔ * صنعتی استعمال کے لئے پانی کی کمی۔ *سانپوں اور ان کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ۔ * سماجی بے چینی۔ * قدرتی وسائل بالخصوص پر پانی اور غذا پر جنگ۔ دورِ حاضر کے لوگ قحط سالی کے خطرے سے آسانی سے بچ سکتے ہیں اگر نہری نظام کو بہتر کیا جائے اور فصلوں کی پیداوار میں ردّوبدل کیا جائے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share