Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Lightening برق کَوندنا

English NameLightening

Description

تفصیل

فضا میں موجود برقی قوت جب دھماکے کے ساتھ زمین کی طرف آتی ہے تو اسے ’’برق کوندنا‘‘ کہتے ہیں جو عموماً طوفانی بارش کے دوران وقوع پذیر ہوتی ہے اور کبھی کبھار زمینی لاوے کے پھٹنے کی صورت میں یا گردوغبار کے طوفان کی صورت میں بھی نمودار ہوتی ہے۔ یہ رَو روشنی کی ایک سیڑھی کی مانند ہے جو 220,000کلومیٹر یا 140,000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 30,000 ڈگری سینٹی گریڈ 54,000ڈگری فارن ہائٹ زمین کی طرف آتی ہے اور یہ حرارت ریت کو ایک سُرنگ کی شکل دے دیتی ہے جو عام طور پر کھوکھلی ہوتی ہے اور کچھ فاصلے تک یہ زمین کے اندر چلی جاتی ہے جسے فلگرائٹس (Fulgurites) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ رَو ہوا میں اپنا راستہ بنا لیتی ہے جس کی وجہ سے نائٹرک آکسائیڈ بنتی ہے اور آخر کار نائٹرک ایسڈ جو پودوں کے لئے مفید ہے۔ لاوے کے پھٹنے سے یا جنگل کی خوفناک آگ سے بھی (جو بڑی مقدار میں راکھ پیدا کرتی ہے اور برقی رَو کو ایک مستقل موصل فراہم کرتی ہے) آسمانی بجلی پیدا ہوسکتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ کیسے بنتی ہے اس میں سائنسدانوں کا اختلاف ہے۔ بادلوں میں شمسی توانائی کے جو ذرّات موجود ہیں یہ اس برقی لہر کو پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور منفی اور مثبت برقی رَو کو الگ الگ کرکے اس کے بننے میں معاون ہوتے ہیں۔آسمانی بجلی سے بے تحاشہ خوف کو اسٹرافوبیا (Astraphobia)، اس علم کو فُل مِنالوجی (Fulminology) اور اس کے عالم کو فُل مِنالوجسٹ(Fulminologist) کہتے ہیں۔بنجمن فرانکلن وہ پہلا سائنسدان تھا جس نے آسمانی بجلی میں برقی رَو کا پتا چلایا۔ یہ رَو بہت تیزی سے اپنے قرب و جوار کے ماحول کو گرم کردیتی ہے جس کی حدّت 20,000ڈگری سینٹی گریڈ یعنی 36,000 ڈگری فارن ہائٹ جو سورج کی سطح کی حرارت کا 3گنا ہے ۔ناسا (NASA) کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برق کوندنے سے بادلوں میں جو برقی رَو پیدا ہوتی ہے اس سے چند میل اوپر سیٹلائٹ کے لئے محفوظ ترین پناہ گاہ ثابت ہوئی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share