Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Thunderstorm گَرَج کَڑَک کا طُوفان

English NameThunderstorm

Description

تفصیل

گرج کڑک کا طوفان ایک ایسی موسمی کیفیت ہے جس کے لئے متعدد اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں مثلاً برقی طوفان، روشنی کا طوفان، طوفانی بارش یا صرف طوفان وغیرہ۔ زمین کے ماحول پر آسمانی بجلی کی چمک اور اس کے جو صوتی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ طوفان کہلاتے ہیں۔ گرج کڑک کا طوفان عام طور پر تیز ہواؤں، موسلا دھار بارشوں اور کبھی کبھی اولہ باری پر منتج ہوتے ہیں۔ گرج کڑک کا طوفان بعض اوقات وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنتا ہے۔ اگر طوفان شدید ہو تو یہ مخصوص وقفوں کے بعد دوبارہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔ یہ طوفان عام طور پر ہوا کے رُخ پر چلتے ہیں۔ ہوا کا عمودی دباؤ ان کے راستے کو تبدیل کر دیتا ہے۔ تیزی سے گرم اور مرطوب ہوا کے اوپر کی طرف رُخ اختیار کرنے سے یہ طوفان پیدا ہوتا ہے۔ جب گرم مرطوب ہوا اوپر اُٹھتی ہے تو یہ ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور بعض اوقات جم جاتی ہے اور یوں بادل بن جاتے ہیں جو 20 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ جاتے ہیں۔ اوپر اٹھتی ہوئی ہوا جب شبنم کے نقطہۂ انجماد پر پہنچتی ہے تو یہ قطروں کو منجمد کردیتی ہے اور برف کی شکل اختیار کرنے والے یہ ٹکڑے زمین کا رُخ اختیار کر لیتے ہیں۔ اس سفر میں یہ چھوٹے چھوٹے قطرے دوسرے قطروں سے مل کر اپنا حجم بڑھا لیتے ہیں اور زمین پر آتے آتے یہ گرج کڑک کا طوفان بن جاتے ہیں۔ اس نوعیت کے طوفان کسی بھی جغرافیائی خطے میں پیدا ہوسکتے ہیں لیکن زیادہ امکان اُن علاقوں میں ہے جو وسط عرض البلد کے قریب واقع ہیں۔ ان کی وجہ سے آبادی اور زمین کو شدید مشکلات مثلاً آندھی اور سیلاب جیسی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر یہ شدید ہو جائے تو یہ جھکڑ یا بگولے کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔ ان طوفانوں کی چار اقسام ہیں۔ (1) یک خلیاتی طوفان (Signle-Cell) (2) خلیاتی خوشے کا طوفان(Multicell Cluster) (3) خلیاتی لکیر کا طوفان (Multicell Lines) (4) اعلیٰ خلیاتی طوفان (Supercell) اگر ہوا عمودی رُخ پر ہو تو اُس سے یہ طوفان بہت شدید شکل اختیار کرسکتا ہے۔ اگر یہ طوفان خُشک ہے یعنی اس میں پانی شامل نہیں ہے تو اس کا نتیجہ خوفناک آگ کی شکل میں بھی برآمد ہوسکتا ہے۔ 18 ویں صدی عیسوی تک اس طوفان کے حوالے سے لوگ توہم پرستی کا شکار تھے۔ تمام گرج کڑک کے طوفان تین مراحل سے گزرتے ہیں۔ (1) ترقی پذیر مرحلہ(Developing State) (2) بلوغ۔ (Mature Stage) ( 3)انتشاری مرحلہ(Dissipation) یہ تینوں مراحل عام طور پر 30 منٹ میں مکمل ہوجاتے ہیں (اس کا انحصار فضا کے موسمی حالات پر ہوتا ہے)۔ ایک عام طوفان 24 کلومیٹر قطر میں پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ یہ طوفان زیادہ گرمی اور زیادہ رطوبت والے علاقوں کی طرف رُخ کر لیتے ہیں اور اِن طوفانوں کی اکثریت ہوا کی اوسط رفتار کے ساتھ حرکت کرتی ہے۔ ان کی کم ازکم رفتار 8کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ جب کئی طوفان یکجا ہوجاتے ہیں تو جس طوفان کی رفتار سب سے زیادہ ہوتی ہے وہ دوسروں کو اپنی رفتار پر لے آتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share