Description
تفصیل
حب ڈیم 1981ء میں تعمیر ہوا۔ یہ کراچی کے نارتھ میں حب ریور پر ایک بہت بڑا ریزروائر ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے درمیانی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے ذریعے لسبیلہ کے زرعی علاقوں میں پانی سپلائی ہوتا ہے اور کراچی میں پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس ریزروائر میں مچھلیوں کی فارمنگ بھی خاصی ہوتی ہے جس میں مہاشیر مچھلی کی بریڈنگ سب سے زیادہ کی جاتی ہے۔ یہ ڈیم 32 مربع میل کے سبزہ زار پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے ذریعے کراچی کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔