Description
تفصیل
بکائن زیادہ تر پت جھڑے قسم کے درخت ہوتے ہیں۔اس کے درخت لکڑی دار ہوتے ہیں اور اس کے پھول بھڑکیلے اور گچھوں کی صورت میں ہوتے ہیں جو نہایت تیز خوشبو دیتے ہیں اور اس کے شگوفے قطار کی صورت میں مختلف رنگوں میں ہوتے ہیں۔ اس درخت کے پتے دل کی شکل میں ہوتے ہیں جو شاخوں میں ایک دوسرے کے مخالف لگے ہوتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر جنوبی مشرقی یورپ اور ایشیا میں پیدا ہوتا ہے۔ ایک عام یا فرنچ بکائن بڑا ‘ نلی دار جھاڑی یا درخت کی طرح ہوتا ہے جو 20 فٹ اونچائی تک نمو پاتا ہے۔ اس کے پھول موسم بہار کے آخری دنوں میں کھلتے ہیں۔ اس کی مختلف اقسام دوسرے (دوغلے) پودوں کی سرچشمہ ہیں۔اس کے ایک پھول یا دوہرے پھولوں کا رنگ سفید اور سفیدی مائل پیلے سے سُرخ ‘ نیلا اور بنفشی ہوتا ہے۔