Description
تفصیل
ہوٹلوں اور افغانی بھٹیوں میں یہ روٹی توے پر بھی تیار کی جاتی ہے۔زود ہضم ہوتی ہے اور باآسانی چبائی جاسکتی ہے۔برِ صغیر میں چپاتی کا رواج میدہ کی بڑی روٹی کا رہا جو ہاتھوں پر ہی گُھما کر بڑھائی جاتی تھی اور اکثر "نان کباب" کے ساتھ باریک جھلّی کی سورت میں کھائی جاتی تھی۔اسے "مانڈا" بھی کہا جاتا ہے۔پاکستان میں آج بھی کبابیوں کے ہاں یہ مانڈا (چپاتی) دستیاب ہوتی ہے جو عموماً سیخ کباب وغیرہ کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔