Description
تفصیل
مغرب کی مقبول ترین جھٹ پٹ ڈش(فاسٹ فوڈ) ، جو بڑی سُرعت سے ایشیائی ممالک میں مقبول ہو رہا ہے۔ اس کی روٹی (Base) میدہ سے تیار کی جاتی ہے جو نسبتاً عام گھریلو روٹی سے زیادہ دبیز ہوتی ہے۔ پھر اُس پر مختلف سبزیوں اور گوشت‘ سلاد کے پتّوں، انڈے اور مائینیز وغیرہ کی تہہ جما کر اوون (Owen) میں مناسب آنچ پررکھ کر تیار کیاجاتا ہے۔ کھانے میں لذیذ اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ عموماً گول شکل میں تیار کیا جاتا ہے اور چُھری کانٹے کی مدد سے کھایا جاتا ہے۔
پیزے کی تاریخ آپ کے لیے انتہائی دلچسپ ثابت ہوگی ۔ہوا یوں کہ یونانی اپنی خُشک روٹیوں پر کوئی روغن لگا کر یا پنیر کے ٹکڑے ڈال کر اُس پر اُبلی سبزیاں رکھ کر اُس روٹی کو مروڑ کر کھالیا کرتے تھے۔ وہ اسے Pita کہا کرتے تھے۔آہستہ آہستہ یہ لفظ Pite ہوا اور پھر اس روٹی کو Pittah کہا جانے لگا۔اٹلی کی ملکہ " مارگھارِیٹا" نے جدید پیزا کا آغاز کیا اور پہلا پیزا اِٹلی کے پرچم کی شکل کا تیار کیا گیا۔